سڈنی ( سپورٹس ڈیسک) دنیا کی پہلی ویمن کرکٹر کے مسجمے کی رونمائی کر دی گئی، بلینڈا کلارک دنیا کی پہلی ویمن کرکٹر ہیں جن کا مسجمہ بنایا گیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر بلینڈا کلارک کا مجسمہ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں سجا دیا گیا ہے۔سڈنی کرکٹ گرائونڈ کے احاطے میں معروف شخصیات کے مجسمے سجانے کی روایت ہے، بلینڈا کلارک کا مڈ وکٹ پر جاندار پل شاٹ کھیلتے ہوئے مسجمہ ممبرز گیٹ پر بنایا گیا ہے۔بلینڈا کلارک کے مجسمے سے کچھ دور رچی بینو اور آسٹیو وا کے مجسمے ہیں، ان کے مجسمے کی رونمائی آسٹریلیا جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے آغاز سے پہلے ہوئی۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق تقریب میں نیو ساوتھ ویلز کے پریمیئر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی، سڈنی کرکٹ گراونڈ میں مجموعی طور اب 12 مجسمے ہو گئے ہیں۔اس موقع پر بلینڈا کلارک نے کہا کہ اہم شخصیات کے ساتھ اب میرا مجسمہ ہونا حیران کن ہے، شاندار مجسمہ بنایا گیا ہے اور اچھا یہ لگا کہ یہ ممبرز گیٹ پر موجود ہے۔واضح رہے کہ بلینڈا کلارک نے 12سال آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کی،ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والی پہلی کرکٹر ہیں، انہوں نے15 ٹیسٹ اور 118ون ڈے میچز کھیلے۔