• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال:نوعمربچوں کے حلق سے سکہ /سیفٹی پن نکالنے کی کامیاب اینڈوسکوپی

News Editor by News Editor
مئی 1, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے) جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب انور نے پیڈیا ٹرک اینڈو سکوپی کے ذریعے تین معصوم بچوں کی حلق میں پھنسا ہوا دھات کا سکہ،سیفٹی/ہئیر پن اور بٹن کی بیٹری (سیل) نکال کر انکی جانیں بچالیں جس سے انکے والدین کی خوشیاں ماند پڑنے سے بچ گئیں۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے معالجین ہی صحیح معنوں میں مسیحا کہلوانے کے اصل حقدار ہیں جو اپنے” پروفیشنل سکلز”کو بروئے کار لاتے ہوئے دوسروں کی جانیں بچاتے ہیں اور انہیں اُن کی خوشیا ں لوٹاتے ہیں۔پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں میں مریض دوست ماحول کو دوام بخشنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے جاتے ہیں اور مذکورہ واقعہ بھی اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینڈو سکوپی کے ذریے 2تا6سال کے بچوں کے حلق سے دھاتی سکے،سیل اور سیفٹی/ہئیرپن نکال کر تین خاندانوں کو اجڑنے سے بچالیا ہے جو انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب انور نے بتایا کہ پیڈیاٹرک اینڈوسکوپی ایک جدید طریقہ علاج ہے جس میں چھوٹے کیمرے کی مدد سے بچے کے جسم کے اندر پڑی اشیاء نظر آتی ہیں اور یہ طریقہ بچے کی جان کی حفاظت کے لئے بہترین ہے اور اس سے کوئی زخم بھی نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچہ کھلونوں کے ساتھ کھیل رہا ہو یا کچھ کھاتے پیتے ہوئے غلطی سے کوئی چیز نگل جائے تو ا سے نکالنے کے لئے پیڈیاٹرک اینڈوسکوپی بہترین طریقہ ہے کیونکہ چھوٹے بچے عام طور پر کوئی بھی چیز منہ میں ڈال لیتے ہیں جو کبھی کبھار حادثاتی طور پر نگلی بھی جاتی ہے جس سے یہ چیزیں خوراک کی نالی میں اٹک کر بچے کی جان کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔

ڈاکٹر آفتاب انور نے بتایا کہ پیڈیاٹرک اینڈوسکوپی ایک اہم ترین علاج ہے جو بچوں کی خوراک کی نالی میں پڑی ہوئی چیزوں جیسے کانٹے، سیفٹی پن اور بٹن بیٹری (سیل) کو نکالنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے ہفتے تین ایسے ہی بچے لائے گئے جن کا علاج کامیابی سے کیا۔

ڈاکٹر آفتاب انور نے مزید بتایاکہ دھاتی سکوں، حفاظتی پنوں، انگوٹھی، بٹن کی بیٹریوں کے معاملے میں پیڈیاٹرک اینڈوسکوپی خاص طور پر کارآمد ہے۔ اسی طرح سکے اور حفاظتی پن عام طور پر چار سال سے کم عمر کے بچے کھاتے ہیں جبکہ بٹن کی بیٹریاں آٹھ سال تک کے بچوں کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اشیاء انہضام کے راستے کو خاصا نقصان پہنچا سکتی ہیں، بشمول سوراخ اور خون بہنا اگر یہ طویل عرصے تک جسم میں رہیں۔انہوں نے بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ چھوٹی چیزوں کونو عمر بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کے لیے چوکس رہیں تاکہ حادثاتی طور پرکسی نا گہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ان بچوں کے والدین نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ،ڈاکٹرز اور نرسز کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ انتہائی پریشانی کے عالم میں ہسپتال آئے جہاں اُن کے بچوں کی زندگیاں بچا کر والدین کو دوبارہ خوشی دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹر آفتاب انور کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم ہم سب کی محسن ہے جن کیلئے ہم دلی طور پر دعا گو ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اینڈوسکوپیجنرل ہسپتالحلق سے سکہسیفٹی پننوعمربچوں
Previous Post

وفاقی حکومت کا اس آپریشن سے کوئی لینا دینا نہیں،چوہدری سالک حسین

Next Post

موجودہ حکومت صرف مقدمات ختم کروانے کیلئے آئی ہے،مسرت جمشید چیمہ

News Editor

News Editor

Next Post
مسرت جمشید چیمہ

موجودہ حکومت صرف مقدمات ختم کروانے کیلئے آئی ہے،مسرت جمشید چیمہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading