ماسکو(انٹرنیشنل نیوز)شام کے صدر بشار الاسد گزشتہ ماہ کے زلزلے کے بعد مشرق وسطی سے باہر اپنے پہلے دورے میں روسی صدر پوتین سے ملاقات کے لیے ماسکو پہنچ گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر ماسکو میں اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
کریملن نے کہا کہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں روسی-شامی تعاون کے فروغ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ شام اور ملک کے ارد گرد کی صورت حال کے مربوط حل کے امکانات پر بھی گفت و شنید ہوگی۔