ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ میں خود بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کی مثال ہوں بالی ووڈ کی حالیہ فلموں میں زیادہ تر تعداد ان اداکاروں کی نظر آتی ہے جن کے والدین کا شمار بالی ووڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے،
ان میں رنبیر کپور، ورون دھون، عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، انایا پانڈے اور جھانوی کپور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں تاہم سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے خود کو اقربا پروری کی پیداوار قرار دیا ہے۔ایک انٹریو میں جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ میں اقربا پروری کا کسی صورت دفاع نہیں کرسکتی کیوں کہ میں خود اس کی پیداوار ہوں۔