• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کو عام معافی دینے کا اعلان

News Editor by News Editor
فروری 7, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

تہران (نیوز ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے حال ہی میں حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار کیے گئے افراد سمیت ملک کی جیلوں میں قید ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق آیت اللہ خامنائی کی جانب سے دی گئی اس عام معافی کا اطلاق ایران میں دوہری شہریت کے حامل قیدیوں پر نہیں ہو گا۔سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق زمین پر کرپشن میں ملوث افراد پر بھی اس معافی کا اطلاق نہیں ہو گا جہاں اس جرم میں ملوث چار افراد کو حال ہی میں سزائے موت بھی دی جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ غیرملکی خفیہ ایجنسیوں یا ایران کے مفادات کے خلاف کام کرنے والے عناصر کے لیے کام کرنے والوں پر بھی اس معافی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ستمبر میں پولیس کے ہاتھوں دوران حراست کْرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ایران میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جہاں ان مظاہروں میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور یہ ایران کی حکومت کے بعد 1979 کے انقلاب کے بعد سب سے بڑا چیلنج بن گئے تھے۔مقامی سماجی تنظیم کے مطابق اس دوران احتجاج اور مظاہروں میں شرکت اور اس سے تعلق کے الزام میں ملک بھر سے 20ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا جن کو حکام نے ایران کو بھڑکانے والے غیرملکی دشمن قرار دیا۔انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اس دوران احتجاج میں 70 بچوں سمیت 500 سے زائد افراد مارے گئے جبکہ چار افراد کو سزائے موت دی گئی۔

البتہ مظاہروں سے تعلق کے شبے میں چند افراد کو پھانسی دیے جانے کے بعد سے اس احتجاج کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔عدالت کے سربراہ غلام حسین محسنی نے سپریم لیڈر کو جیلوں میں قید افراد کو معافی دینے کے لیے لکھے گئے خط میں تحریر کیا کہ حالیہ واقعات کے دوران متعدد افراد بالخصوص نوجوانوں نے دشمنوں کے پروپیگنڈے کے نتیجے میں غلط اقدامات یا جرائم کیے تاہم اب دشمنوں کے ان عزائم کو ناکام بنائے جانے کے بعد متعدد نوجوان اپنے کیے پر نادم ہیں۔آیت اللہ خامنائی نے 1979 کے انقلاب کی سالگرہ کی خوشی میں عام معافی دینے کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس معافی کا اطلاق غیرملکی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنے والوں پر نہیں ہو گا جبکہ غیرملکی ایجنٹوں سے رابطے رکھنے، جان بوجھ کر قتل کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو بھی معافی نہیں دی جائے گی۔عدلیہ کے نائب سربراہ صادق رحیمی نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار نہیں کیا اور دوبارہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحریری ضمانت نہیں دی، انہیں بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ناروے کی انسانی حقوق کی تنظیم نے رواں ہفتے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران میں زیر حراست کم از کم 100 مظاہرین کو سزائے موت دی جا سکتی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایرانسپریم لیڈرعام معافیہزاروں قیدیوں
Previous Post

پی ایس ایل 8کے شایان شان افتتاح کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Next Post

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 10ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے، امریکی زلزلہ پیمامرکز

News Editor

News Editor

Next Post
زلزلے

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 10ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے، امریکی زلزلہ پیمامرکز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading