• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پروفیسر الفرید ظفر

آنکھیں انسانی چہرے کی خوبصورتی اور زندگی میں روشنی کا مرکز ہیں:پروفیسر الفرید ظفر

News Editor by News Editor
اپریل 1, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے کہا ہے کہ آنکھیں انسانی چہرے کی خوبصورتی کا پیمانہ اور روزمرہ زندگی میں روشنی کا بنیادی مرکز ہیں،آنکھوں میں روشنی نہ ہو تو ہم دنیا کے رنگ و نور سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے لہذا کسی کی آنکھوں کو روشن رکھنا خدمت خلق کی اعلیٰ ترین اقدار میں شامل ہے اور ایسے معالجین کی خدمات لائق تحسین اور قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں لاہور جنرل ہسپتال واحد علاج گاہ ہے جہاں کینسر میں مبتلا بچوں کو بینائی کے جدید طریقہ علاج سے مفت طبی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں اور پروفیسر آف آفتھامالوجی ڈاکٹر محمد معین نے علاج کا جو چراغ ایل جی ایچ میں روشن کیا اس کی لو سے اب تک ملک بھر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں نو نہال شفا یاب ہو چکے ہیں جبکہ پروفیسر محمد معین کے تبادلے کے بعد بھی ان کے روشن کیے ہوئے چراغ سے فیض یابی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے پروفیسر محمد معین کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مختلف شعبوں کے سینئر ڈاکٹر صاحبان،ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم،پروفیسر حسین احمد خاقان، پروفیسر طیبہ گل ملک، ڈاکٹر ثناء جہانگیر، ڈاکٹر لبنیٰ صدیق، ڈاکٹر عروج فاطمہ،ڈاکٹر محمد علی حیدر،ڈاکٹر عدیل رندھاوا، ڈاکٹر شجاع الرحمان سمیت نوجوان ڈاکٹرز ومیڈیکل سٹوڈنٹس کثیر تعداد میں شریک تھے جنہوں نے پروفیسر محمد معین کی انتظامی و تعلیمی سرگرمیوں کو بے حد سراہا۔

پروفیسر الفرید ظفر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تبادلہ و تعیناتی سروس کا حصہ ہے لیکن پروفیسر محمد معین نے جس جاں فشانی اور لگن کے ساتھ شعبہ امراض چشم میں خدمات سر انجام دی ہیں وہ آنے والوں کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔

انہوں نے کہا پروفیسر محمد معین خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور وہ10سال تک پی جی ایم آئی /اے ایم سی/ایل جی ایچ سے وابستہ رہے جبکہ اس دوران پروفیسر محمد معین نے دکھی انسانیت کی بہترین خدمت،مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے فلاحی اقدامات،میڈیکل سٹوڈنٹس کی درس و تدریس و اور ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جن کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم کا کہنا تھا کہ شعبہ امراض چشم کے تینوں یونٹس میں آنکھوں کی سرجری کے پیچیدہ سے پیچیدہ آپریشن کیے جا رہے ہیں اور تمام وارڈ ز میں جدید طبی آلات نصب ہیں۔

پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ پروفیسر محمد معین بلند پایہ اور معروف آئی سرجن ہیں جو اب تک نہ جانے کتنی بے نور آنکھوں کا نور بحال کر چکے ہیں اور کتنی آنکھوں کو بے نور ہونے سے بچایا ہے جن میں سب سے بڑی تعداد بچوں کی ہے جن کی آنکھوں کی بیماری کے علاج میں پروفیسر محمد معین کو خصوصی ملکہ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ آنکھوں میں نور نہ ہو تو دنیا اندھیر ہو جاتی ہے۔

پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ عزت و مرتبہ اللہ کی دین ہوتی ہے کسی بھی جگہ ایمانداری، فرض شناسی، پیشہ وارانہ لگن کے ساتھ فرائض سر انجام دیے جائیں تو ان کے جانے کے بعد بھی انہیں اچھے الفاظ میں یاد رکھا جا تا ہے۔ پروفیسر محمد معین نے نابینا پن کی روک تھام و دیگر پیچیدہ طبی امراض کی تحقیق بارے جو اقدامات کیے اسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے والے مسیحا نہ صرف ہسپتال کی کارکردگی کا باعث بنتے ہیں بلکہ طبی دنیا میں بھی اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد معین نے پرنسپل سمیت تمام شعبوں کے سینئر ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جس محبت، عزت، دی وہ اسے اپنی زندگی کا قیمتی سرمایہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری جب بھی ضرورت ہوئی میں ادارے کی خدمت کیلئے حاضر ہوں۔ تقریب کے اختتام پر پروفیسر محمد معین نے پرنسپل وفیسر الفرید ظفر کے ہمراہ کینسر میں مبتلا بچوں اور وارڈز میں زیر علاج مریضوں کے پاس گئے اور اُن کی خیریت دریافت کی اور انہیں اپنے تبادلے سے متعلق آگاہ کیا جس پر کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے والدین کی آنکھوں میں آبدیدہ ہو گئے جس پر پرنسپل نے کہا کہ ان کے علاج معالجے میں کسی صورت کمی نہیں آنے دی جائے گی اس سلسلے میں میں ذاتی طور پر مانیٹر کروں گا۔

اس موقع پر نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میمونہ ستار،ڈاکٹر لبنیٰ صدیق، کنیز فاطمہ اور زہرہ امبرین بھی موجود تھیں۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا پروفیسر محمد معین کے لے نیک خواہشات کا اظہار کیااور اُن کی مستقبل میں بھی کامیابیوں کیلئے دعا کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آنکھیںانسانی چہرےپروفیسر الفرید ظفرخوبصورتیروشنی کا مرکز
Previous Post

چین طرز کی جدید کاری دوسرے ممالک کے لئے سیکھنے کے قابل ہے، سروے

Next Post

پنجاب یونیورسٹی : ڈاکٹر خالد محمود نے قائمقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا

News Editor

News Editor

Next Post
پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی : ڈاکٹر خالد محمود نے قائمقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading