کولکتہ(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایدیشن میں (آج(ہفتہ کود و میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجو صبح 10 بجے شروع ہوگا،دوسرا میچ نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن بھارت میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
میگا ایونٹ میں (آج)ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا جو صبح دس بجے شروع ہوگا۔ دوسرے میچ میں نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز، کولکتہ کے مقام میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ مردوں کے ون ڈے کرکٹ فارمیٹ کا عالمی ٹورنامنٹ ہر چار سال کے بعد کھیلا جاتا ہے۔ 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزما ہیں ، ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔
میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں میں میزبان بھارت ،عالمی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکاشامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ عالمی چیمپئن نے 2019 کے ورلڈ کپ فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔