• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
پاکستان ٹیم

پاکستان ٹیم

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان ٹیم پہلا میچ آج امریکہ کے خلاف کھیلے گی

پاکستان ٹیم کا گروپ بی میں دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جنوری 18, 2025
in کھیل
0 0
0


جوہر(سپورٹس ڈیسک)کومل خان کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 ٹیم آج ہفتہ کو آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ امریکہ کے خلاف کھیلے گی،پاکستان ٹیم کا گروپ بی میں دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔

تینوں میچز جوہور کرکٹ اکیڈمی اوول، جوہور میں کھیلے جائیں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہونگے۔گروپ مرحلے کے اختتام پر چار گروپس اے، بی، سی اور ڈی میں سے ہر ایک کی تین ٹیمیں سپر 6 مرحلے میں پہنچ جائیں گی۔ گروپ اے اور ڈی، اور بی اور سی کی سب سے نیچے کی ٹیمیں 24 جنوری کو آخری جگہ کے پلے آف میں مقابلہ کریں گی۔سپر 6 مرحلے میں ہر ٹیم اپنی جیت، پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ آگے بڑھائے گی جو سپر 6 کوالیفائنگ ٹیموں کے خلاف ہوں گے۔

سپر6 مرحلے کے دو گروپوں میں سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز 31 جنوری کو ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 فروری کو کھیلا جائے گا۔پاکستان نے میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے 13 اور 15 جنوری کو نائیجیریا اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے۔ اس نے نائیجیریا کو 11 رنز سے شکست دی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے ڈی ایل ایس کے تحت 54 رنز سے شکست ہوئی۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں نو روزہ تربیتی سیشن کیا تھا جس میں کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محسن کمال اور ان کے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی تھی۔کپتان کومل خان کے مطابق ہمارا گروپ کچھ عرصے سے ایک ساتھ ہے جس نے پچھلے چند ہفتوں کے دوران اپنے کھیل پر بہت زیادہ محنت کی ہے اور ہم میں اچھی کارکردگی دکھانے کا بھرپور جذبہ موجود ہے۔

ہمارا حتمی ہدف یہ ہوگا کہ ہم اپنے بہترین کارکردگی کو سامنے لائیں جب ہم اپنے گروپ میچوں میں امریکہ، انگلینڈ اور آئرلینڈ کا مقابلہ کریں گے تو نتائج کو اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہمارے پاس بولنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں ورائٹی اور ٹیلنٹ ہے اور ٹریننگ اور وارم اپ کے ساتھ اگلے پانچ دنوں میں تین انتہائی اہم میچ ہم سب کو کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش کردیتے ہیں۔پاکستان اسکواڈ میں کومل خان (کپتان) ( لاہور) زوفشاں ایاز (نائب کپتان) (واہ کینٹ) علیسہ مختیار (مظفر گڑھ) اریشہ انصاری (قصور) فاطمہ خان ( لاہور) ہانیہ احمر (کراچی) ماہم انیس (اسلام آباد) ماہ نور زیب (مردان) میمونہ خالد (لاہور) مناہل (فیصل آباد) قرة العین (سیالکوٹ) راویل فرحان (لاہور) شہر بانو (لودھراں) طیبہ امداد (ایبٹ آباد) اور واصفہ حسین (کراچی)،نان ٹریولنگ ریزرومیں فضا فیاض ( لاہور) لائبہ ناصر ( لاہور) مناہل جاوید ( لاہور) روزینہ اکرم (اسلام آباد) اور ثانیہ رشید (راولپنڈی) جبکہ پلیئر سپورٹ اسٹاف میں محسن کمال (ہیڈ کوچ) حنیف ملک (اسسٹنٹ کوچ) ناہیدہ خان (فیلڈنگ کوچ) اسفندیار ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) ڈاکٹر رابعہ ( فزیوتھراپسٹ ) عثمان شاہد (انالسٹ ) ڈاکٹر خرم سرور ( ٹیم ڈاکٹر ) حنا منور ( منیجر ) محمد رفیع اللہ (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) شامل ہیں ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی سی سیامریکہانڈر 19 ویمنزپاکستان ٹیمٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
Previous Post

لاس اینجلس آگ، ٹیلر سوئفٹ کی عطیات دینے کی اپیل

Next Post

محمد رضوان اورسعود شکیل نے پاکستان کومکمل تباہی سے بچالیا ، چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لئے

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
محمد رضوان اورسعود شکیل

محمد رضوان اورسعود شکیل نے پاکستان کومکمل تباہی سے بچالیا ، چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading