لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ آئی جی نے اب تک تحریک انصاف کے خلاف واحد ثبوت یہی دیا ہے کہ قیادت نے مبینہ طور پر 9مئی کو ایک دوسرے کو کال کی،
انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو فون کرنے پر آئی جی نے پوری جماعت کو دہشت گرد قرار دے دیا،حماد اظہر کی درخواست پر نظر بند افراد کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی،فہرست کے مطابق 9مئی کے واقعات کے بعد پنجاب بھر میں 53افراد نظر بند ہیں،رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 3045افراد کی نظر بندی کے احکامات واپس لے کر رہا کردیا گیا ہے۔