ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارت کے سب سے باصلاحیت کامیڈین کپل شرما نے مداحوں کو اپنی ایک نئی مہارت دِکھا کر حیران کردیا۔کپل شرما اپنی زبردست کامیڈی اور اداکاری کے علاوہ اپنی سحر انگیز آواز کیلئے بھی جانے جاتے ہیں۔
حال ہی میں بھارتی کامیڈین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ویڈیو میں کپل شرما کو بہت زبردست انداز میں ڈرمز بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میکا بھائی کے رنگین گھر میں بیٹھے ایک فری اسٹائل ڈرم سیشن۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور ان کے ڈرمز بجانے کی زبردست صلاحیت کی بھی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔گلوکار میکا سنگھ بھی کپل شرما کی اس زبردست صلاحیت کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور کمنٹ سیشن میں لکھا کہ کیا بات ہے بھائی آپ سپر ٹیلنٹڈ نہیں بلکہ ملٹی ٹیلنٹڈ ہو۔