سرگودھا(حافظ صیدیق گوندل) تھانہ کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی،بدنام زمانہ ملزم گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس برآمدکرلی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن ظفر حسین شاہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام نقی پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موضع للیانی میں ریڈ کرکے ملزم کامران ولد ظفر عباس سکنہ للیانی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے چرس1500گرام برآمد کرلی ہے۔
گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اس سےقبل بھی ملزم منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار رہ چکا ہے۔ ملزم کو خفیہ اطلاع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔