ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک پولیس کے جوان سیف اللہ نے لوڈر ٹرک کو مشتبہ سمجھ کر روکنے کےلیے اشارہ کیا لیکن ٹرک ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے سڑک پر موجود ٹریفک پولیس کے جوان کو کچل دیا۔
ٹریفک پولیس اہلکار سیف اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے گاڑی کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔