بیجنگ (کامرس ڈیسک)چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے نومبر تک چین میں استعمال ہونے والے غیر ملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت 11.5609 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.9 فیصد زیادہ ہے۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق علاقائی تقسیم کے نکتہ نظر سے ، چین کے مشرقی ، وسطی اور مغربی علاقوں میں غیر ملکی سرمائے کے اصل استعمال میں بالترتیب 7.7 فیصد، 28.6 فیصد اور 24. فیصد کا اضافہ ہوا۔