بیجنگ (نمائندہ خصوصی) ایشین پیرا اولمپک کمیٹی اور ہانگ چو ایشین پیرا گیمز آرگنائزنگ کمیٹی نے منعقدہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہےکہ ہانگ چو ایشین پیرا گیمز کے تمام ایونٹس مکمل ہوچکے ہیں اور اس حوالے سے اختتامی تقر یب کاا نعقاد کیا گیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
موجودہ ایشین پیرا گیمز کے دوران تقریباً 3000 مقابلے ہوئے، جن میں 501 کولڈ میڈل دئیے گئے ۔ 28 اکتوبر کو مکمل ہونے والے خواتین کے شاٹ پٹ-F46 فائنلز میں چینی کھلاڑی ہوانگ تھیان تھیان نےگولڈ میڈل حاصل کیا۔ یہ ہانگ چو ایشین پیرا گیمز میں چینی وفد کی جانب سے حاصل کردہ 200 واں گولڈ میڈل بھی ہے۔
27 اکتوبر تک 21 نئے عالمی ریکارڈ ، 70 نئے ایشین ریکارڈ اور ایشین پیرا گیمز کے 263 نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔ موجودہ ایشین پیرا گیمز میں اعلیٰ معیاری مقابلے دیکھنے میں آئے۔