لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس ہائی کورٹ نے 10 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے سٹاف آفیسر کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالقیوم کو ملتان سے مظفر گڑھ، محمد ندیم عابد کو مظفر گڑھ سے رحیم یارخان، محمد عابد کو لاہور سے ملتان، محمد اسحاق دلنواز کو بھکر سے خانیوال، ظفر اقبال کو رحیم یارخان سے شیخوپورہ، زاہد شفیع کو سرگودھا سے فیصل آباد، صفدر ایوب کو شیخوپورہ سے لاہور، احمد سعید کو فیصل آباد سے بھکر، محمد شریف کو چنیوٹ سے چکوال اور محمد اختر کو چکوال سے سرگودھا تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں.