ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے درمیان رشتہ جوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی معصومانہ اور تفریحی باتوں کی تعریف کی۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کمنٹ میں کہا کہ مجھے ہانیہ بہت پسند ہے، میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو گڑیا اور پاکستانی بیوٹی ہیں اور پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ راکھی ساونت کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا، کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوال اٹھایا۔ واضح رہے اس سے قبل بھی راکھی ساونت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کے لیے ہانیہ عامر کو دلہن کے طور پر پسند کیا ہے۔