لاہور (تعلیم ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی نے ثنا اسلم دختر محمد اسلم کوفزکس کے مضمون میں،سمیراحسین دختر فقیر محمد کوانفارمیشن مینجمنٹ کے مضمون میں،
رضوانہ شامی دختر محمد حنیف شامی کوپولیمر ٹیکنالوجی کے مضمون میں،عمارہ خالد دختر سید خالد اشرف کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں،محمد سلیم اختر ولد محمد بشیر کوپاکستان سٹڈیز کے مضمون میں،فیصل شہزاد خان ولد محمد نواز خان کوپولیٹکل سائنس کے مضمون میں،
سعدیہ ناز دختر محمد حنیف کوکیمسٹری کے مضمون میں،گلناز شہزادی دختر محمد حسین کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں،سنبل شہباز دختر محمد شہباز خان کوپبلک ہیلتھ کے مضمون میں اوربرارح عروج دختراحمد علی چٹھہ کوبائیوکیمسٹری کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔