پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کےلیے خوشخبری،،،،،،،ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کےلیے پروموشن بورڈ منعقد کرنےکا فیصلہ کرلیاگیا ،،،،
پنجاب پولیس میں ترقی دینے کا سلسلہ جاری ،،،،ڈی ایس پی سے ایس کے عہدے پر ترقی کے بعد اب انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے کے لیے پروموشن بورڈ بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے بورڈ بلایا جائے گا جس میں پنجاب میں ڈی ایس پی کی 130 خالی اسامیوں کےلیے 399 انسپکٹرز میں مقابلہ ہوگا۔
پروموشن بورڈ میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے والوں کا مکمل ریکارڈ اور سنیارٹی لسٹ تیار کرلی گئیں ہیں۔ سنیارٹی لسٹ میں لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ ملتان،ڈی جی خان،ساہیوال اور بہاولپور سمیت پنجاب کی تمام ریجنز کے انسپکٹرز شامل ہیں۔