اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر فعال خارجہ پالیسی اپنانے کے بعد تنہائی سے نکل کر نئے تعلقات قائم کیے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کا دورہ اہمیت کا حامل ہے، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ اجلاس کی میزبانی کی اور متعدد عالمی سربراہان نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔