کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2023 کیلئے بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کیلیے سندھ پریمیئر لیگ کو این او سی دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور نسیم شاہ کی بولنگ جوڑی بن گئی تھی، بدقسمتی سے اب نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ مینجمنٹ کو دیگر بولرز کو بھی موقع دینا چاہیے تھا تاکہ ایڈجسٹ ہو جاتے، ہم سب کی امیدیں پاکستان ٹیم کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ کپتان بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، پوری قوم یہی دعا کر رہی ہے کہ پاکستان اچھی کار کردگی دکھائے۔شعیب ملک نے کہا کہ سعود شکیل ایک بیٹر کے طور پر بہترین آپشن ہیں۔