
فلم ’سپر اسٹار‘ میں ماہرہ خان کے مدمقابل بلال اشرف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے
کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ کے بعد لالی ووڈ میں انٹری دینے کی تیاری کررہی ہیں۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اور لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی خوبروہ اداکارہ ماہرہ خان آج کل ’فلم سپر اسٹار‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل اداکار وماڈل بلال اشرف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں اب ایک آئٹم نمبر بھی شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے لیے نورا فتیحی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔