• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home تبصرہ / تجزیہ

نوازشریف اور مریم نوا ز کے ادھورے منصوبے کی داستان

News Editor by News Editor
جون 1, 2024
in تبصرہ / تجزیہ
0 0
0

(تحریر: ستار چودھری)

نواز شریف کم آمدنی والے لوگوں کو سہولتوں کی فراہمی کے بلند بانگ اعلانات کے دوران غریبوں کو رہائش کی مناسب سہولتوں کی فراہمی کیلئے کم لاگت مکانوں کی تعمیر اور کم آمدنی والے لوگوں کو آسان شرائط پر رہائش کی فراہمی کے مختلف پراجیکٹس کا اعلان کرتے رہے ہیں۔ مریم نواز کو یہ منصوبہ بہت پسند تھا کہ غریبوں کو چھت میسر آسکے۔

انہوں نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی تھی۔ لیکن 2017ء کے بجٹ سے معلوم ہوا یہ تمام وعدے محض زبانی اور کاغذی حد تک محدود تھے، کیونکہ بجٹ میں کم لاگت کے مکانوں کی کسی سکیم کیلئے ایک پیسہ بھی مختص نہیں کیاگیا۔

ہاؤسنگ اور تعمیرات کی وزارت کے افسران نے بھی اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی کہ نواز شریف کی کابینہ کی جانب سے لوگوں کوکم لاگت مکان فراہم کرنے کے جن منصوبوں کا اعلان کیاگیاتھا حکومت نے انھیں فراموش کردیاہے یا واضح الفاظ میں یہ کہاجاسکتاہے کہ نواز شریف اپنے اس وعدے سے مکر گئے ہیں کیونکہ حکومت کم لاگت کے مکانوں کی تعمیر کے کسی پراجیکٹ کو شروع کرنے کے حوالے سے قطعی سنجیدہ نظر نہیں آتی۔

وفاقی کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد ایک بیان میں نواز شریف کے حوالے سے کہاگیاتھا حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی اسکیموں اور کاموں کی وجہ سے شہری علاقوں میں آبادی میں نمایاں اضافہ ہورہاہے،اس صورت حال کے پیش نظر پورے ملک میں لوگوں کو رہائش کی مناسب سہولتوں کی فراہمی کیلئے مکانوں کی طلب پوری کرنے کی ضرورت ہے،اس لئے نواز شریف نے کم لاگت کے مکانوں کے پراجیکٹس پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے،

بیان میں یہ بھی کہاگیاتھا کہ منصوبہ بندی اور ترقیات سے متعلق امور کے وزیر احسن اقبال نے نواز شریف کو اس حوالے سے کم لاگت کے مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کی بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کم لاگت کے مکانوں کی تعمیر کے پراجیکٹ کی منظوری کے بعدکم لاگت کے مکانوں کی تعمیر کے حوالے سے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کرنے کیلئے ہاؤسنگ کے وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی قیادت میں ایک ذیلی کمیٹی بھی قائم کردی گئی تھی جس کو 10 دن کے اندر اس پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی منصوبہ تیار کرنے اورکابینہ کے اگلے اجلاس میں یہ منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس کمیٹی میں منصوبہ بندی، اسٹیٹس اور فرنٹیئر ریجنزاور ریلوے کے وزرا کے علاوہ متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریوں کو بھی شامل کیاگیاتھا۔ایک اجلاس میں جب ہاؤسنگ کے وزیر اکرم خان درانی نے وزیر اعظم کو یہ بتایاکہ مکانوں کی تعمیر کے لئے مالی ضروریات کے حوالے سے سمری آپ کے دفتر میں ڈیڑھ سال سے پڑی ہوئی ہے اور اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیاجارہاہے، جس کی وجہ سے اس سکیم پر کام شروع نہیں کیاجاسکتا،جس پروزیراعظم نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے دوبارہ کم آمدنی والے لوگوں کیلئے مکانوں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایک اور ذیلی کمیٹی کو اس معاملے پر پیش رفت کاجائزہ لینے کی ہدایت کردی تھی۔

ہاؤسنگ کی وزارت کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاتھا وزارت منصوبہ بندی اور ترقیات نے اس معاملے میں یہ رائے پیش کرکے رکاوٹ کھڑی کردی ہے کہ کم لاگت کے مکانوں کی تعمیر کیلئے سرکاری زمین کی خریداری میں حکومت کوملوث نہیں ہونا چاہئے یعنی حکومت براہ راست اس مقصد کیلئے زمین کی خریداری نہ کرے بلکہ یہ کام نجی شعبے کے ذریعہ کرایا جائے،

ہاؤسنگ کی وزارت کے افسران کاکہناتھا نجی شعبے کے ذریعے زمین کی خریداری کی یہ تجویز اس سکیم کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ نجی شعبے کی جانب سے زمین کی خریداری کی صورت میں رشوت اور کرپشن کی ایک کھڑکی کھل جائے گی اور نجی شعبہ صرف زمین کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپے اپنی جیبوں میں ڈال لے گا،

جبکہ کم لاگت کے مکانوں کی تعمیر کیلئے سرکاری زمین وزیر اعظم کے ایک حکم پر مفت الاٹ کی جاسکتی ہے اور مکانوں کی تعمیر کیلئے کھلی بولی کے ذریعہ کم از کم بولی دینے والے ٹھیکیدار سے معاہدہ کیاجاسکتا ہے اس سے اس پراجیکٹ میں گھپلوں کاامکان کم ہوجائے گا۔

ہاؤسنگ کی وزارت کے افسران کا یہ بھی کہنا تھا کم لاگت کے مکانوں کی تعمیرکاکام ٹھیکیداروں کے حوالے کئے جانے کے بعد اس کی نگرانی کیلئے ماہرین تعمیر ات کی ایک کمیٹی قائم کی جاسکتی ہے جو معیاری تعمیر کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہو۔اس طرح یہ منصوبہ آسانی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ سکتاہے۔

ہاؤسنگ اورتعمیرات کی وزارت نے 2016-17 کے بجٹ کے موقع پر کم لاگت کے مکانوں کی اسکیم پر عملدرآمد شروع کرنے کیلئے حکومت سے 35 کروڑ روپے مختص کرنے کامطالبہ کیاتھا جس میں اسلام آباد میں اس اسکیم کے حوالے سے ایک سیکریٹریٹ کے قیام کیلئے ساڑھے 3کروڑ روپے شامل تھے،

لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی اور اگلے مالی سال یعنی2017-18 کے بجٹ میں بھی اس سکیم کیلئے کوئی رقم مختص نہ کرکے عملی طورپر یہ ثابت کیاگیاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کم آمدنی والے لوگوں کو کم لاگت کے مکان فراہم کرنے کی اسکیم کی تکمیل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اور اس حوالے سے ان کے تمام بیانات محض سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے تھے۔

ہاؤسنگ کی وزارت کے حکام کاکہناہے کہ اگر حکومت چاہے تو کم آمدنی والے لوگوں کو کم لاگت کے مکانوں کی فراہمی کے اس منصوبے کیلئے عالمی بینک یا ایشیائی بینک سے مدد بھی حاصل کی جاسکتی ہے اس طرح حکومت کو اس منصوبے کیلئے اپنے پاس سے رقم فراہم کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

جہاں تک موجودہ حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے لوگوں کو کم لاگت کے مکانوں کی فراہمی کے منصوبے کا تعلق ہے تو نواز شریف نے 2013-14 میں یہ اعلان کیاتھا کہ ان کی حکومت کم آمدنی والے لوگوں کو اگلے سال تک اپنا گھر ہاؤسنگ سوسائٹی کے ذریعے کم لاگت کے کم از کم 5لاکھ مکان فراہم کردے گی۔

اس پروگرام کے اعلان کے ساتھ ہی اس کی جو تفصیلات بتائی گئی تھیں ان میں کہاگیاتھا کہ حکومت پورے ملک میں ایک ہزار رہائشی کالونیاں بنائے گی جن میں سے ہر کالونی میں 500 مکان بنائے جائیں گے اس طرح ملک بھر کے 5 لاکھ بے گھر کم آمدنی والے لوگوں کو رہائش کی سہولتیں حاصل ہوجائیں گی،

لیکن دور اقتدار مکمل ہونے کے باوجود آج تک ان 5لاکھ میں سے ایک بھی شخص کو کم لاگت کاکوئی مکان فراہم نہیں کیاجاسکا، اس حوالے سے بتایا یہ جاتاہے کہ انتہائی زور شور سے شروع کئے جانے والے اس منصوبے کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے لیکن بعد میں مکانوں کی تعمیر کیلئے صوبوں سے زمین کی خریداری کے معاملے پر رکاوٹیں پڑتی رہیں اس پر مختلف حلقوں کی جانب سے اعتراضات اٹھائے جاتے رہے اور حکومت نے اپنے اس اعلان کو تقریباً فراموش کردیا۔ یہ تھا نواز اور مریم کا ادھورا منصوبہ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ادھورے منصوبےکم آمدنیمکانوں کی تعمیرنوازشریف اور مریم نوا ز
Previous Post

چینی اور پاکستانی ماہرین کا دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے ثقافتی روابط کو فروغ دینے پر زور

Next Post

صبا فیصل پھر دادی بن گئیں، بچے کے ساتھ تصاویر وائرل

News Editor

News Editor

Next Post
صبا فیصل

صبا فیصل پھر دادی بن گئیں، بچے کے ساتھ تصاویر وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading