اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بیضرر مچھر بھی ملیریا پھیلانے لگا ہے۔ڈائریکٹریٹ آف ملیریا کنٹرول نے دعویٰ کیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ملیریا پھیلانے والا روایتی مچھر غائب ہو گیا ہے،
پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ”اینافلیس پلچیری مس”مچھر ملیریا پھیلا رہا ہے جو پہلے یہ کام نہیں کرتا تھا۔وفاقی ڈائریکٹر ملیریا کنٹرول ڈاکٹر محمد مختار نے کاہکہ غالب امکان ہے کہ اس سال شدید گرمی، سیلاب کے باعث ہمارا ملیریا پھیلانے والا روایتی مچھر ختم ہو گیا، سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا 5 سے 10 گنا زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ڈاکٹر محمد مختار نے کہا کہ نئے مچھر کے نمونے ڈی این اے اور بلڈ ٹیسٹ کے لیے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول امریکا بھیجے ہیں، ملیریا کے حوالے سے نئی ڈویلپمنٹ پر امریکی اور عالمی ادارہ صحت کے حکام بھی ریسرچ کر رہے ہیں۔وفاقی ڈائریکٹر ملیریا کنٹرول نے کہا کہ نیا مچھر سامنے آنے کے باعث ملیریا کنٹرول کی نئی حکمت عملی بنانی ہو گی۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اس سال اب تک ملیریا کے 50 لاکھ مشتبہ کیس سامنے آچکے ہیں۔