لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں آیف آئی اے کی پرویزالہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ۔
لاہور کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ایف آئی اے نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی تھی ۔عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرفیصلہ محفوظ کیا۔
پرویزالہی پرمنی لانڈرنگ سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن حکام نےبدھ کی صبح سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتارکیا۔ گزشتہ روز اینٹی کرپشن عدالت لاہور سے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہائی نہیں مل سکی تھی۔ چوہدری پرویزالہی کے خلاف ایف آئی اے میں ایک اور مقدمہ درج ۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے سابق وزیراعلی چوہدری پرویزالہی کی ضمانت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔ اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا جو جمع نہیں کراگئے جس کی وجہ سے انہیں رہائی نہیں مل سکی تھی۔ سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کو پہلے بھی عدالتوں سے ضمانتیں ہونے کے بعد کئی بار مختلف کیسز میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔