کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی ) مستونگ میں نامعلوم افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ ، 2اہلکار جاں بحق جبکہ حملہ آور سرکاری اسلحہ لے کر فرار ہوگئے ، صوبائی و زیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے ببری کے قریب لیویز چیک پر نامعلوم افراد نے حملہ ک رکے 2لیویز اہلکاروں منظور احمد اور محمد اسلم جاں بحق ہوگئے ، حملہ آور سرکاری اسلحہ لے کر فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
صوبائی و زیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے انہوںنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی یکجہتی بلاشبہ لازم ہے ۔ انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں۔