لاہور (شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات متھیرا اور صاحبہ کی ایک فیشن شو میں ریمپ واک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یہ ویڈیوز ان کی واک کے بجائے ریمپ پر پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئیں۔فیشن شو کے دوران متھیرا اور صاحبہ سمیت متعدد شخصیات ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں، لیکن واک کے دوران کئی شرکا کا توازن بگڑ گیا اور وہ لڑکھڑا گئے یا گرنے کے قریب پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے بعد صارفین نے ریمپ کے معیار پر سوالات اٹھا دیے۔کئی افراد کا کہنا ہے کہ ریمپ غیر ہموار اور ناقص تھا، جس کی وجہ سے شرکا کو واک کے دوران مشکلات پیش آئیں۔کچھ صارفین نے یہ بھی رائے دی ہے کہ ریمپ واک کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔دیگر صارفین نے منتظمین کو ریمپ کی مناسب جانچ نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور اس پر مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔