قومی ائیر لائن کی ایک اور فضائی میزبان (ائیر ہوسٹس) شازیہ ڈیوٹی کے دوران پیرس سے فرار ہو گئی،،،فضائی میزبان گزشتہ روز لاہور سے پیرس کی فلائٹ پر گئی تھی
پیرس کے ہوٹل میں جا کر ائیر ہوسٹس شازیہ نے بغیر کسی کو بتائے اپنا سامان لے کر بیلجیم چلی گئی،بیلجیم جانے سے پہلے شازیہ نے نوکری سے استعفی دے دیا،ذرائع
قومی ائیر لائن کے دیگر سٹاف نے شازیہ کا استعفی دیکھ کر اعلی حکام کو آگاہ کر دیا ،ذرائع
ائیر ہوسٹس شازیہ نے لاہور سے سفارش کے ذریعے اپنی ڈیوٹی پیرس جانے والی فلائٹ پر لگوائی،ذرائع
پی آئی اے انتظامیہ نے صورتحال سے واقف ہونے کے بعد معاملے کی انکوائری شروع کر دی،ذرائع