تہران (انٹرنیشنل نیوز )ایرانی مرکزی بینک کے گورنر محمد رضا فرزین نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں منجمد تمام ایرانی فنڈز کو غیر منجمد کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا بحال کی گئی رقم کو غیر پابندی شدہ سامان کی خریداری کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرزین نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ ایران واشنگٹن کے اس اعلان کی تصدیق کرتا دکھائی دے رہا ہے کہ اس بات پر پابندیاں ہوں گی کہ وہ ایک قریبی معاہدے کے تحت جاری کیے گئے فنڈز کے ساتھ کیا کر سکتا ہے۔
اس رقم کی بحالی کے بدلے پانچ امریکیوں کو جیل سے رہا کیا گیا اور گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے ۔ تہران میں وائٹ ہائوس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ایران اس رقم کا استعمال صرف خوراک، ادویات اور طبی آلات کی خریداری کے لیے کر سکے گا۔ایک باخبر ذریعہ نے بتایا کہ ایرانی فنڈز غیر منجمد ہونے کے بعد پانچوں امریکیوں کو ایران چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی۔
فرزین نے ایکس پلیٹ فارم (سابق ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ رقم قطر میں چھ ایرانی بینکوں میں منتقل کی جائے گی۔ انہوں نے غیر ملکی کرنسی کے وسائل کو غیر منجمد کرانے میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی طرف سے رقم کو یورو میں تبدیل کرنے کے اخراجات ایک تیسرا ملک ادا کرے گا۔
\