صحافتی تنظیم نے عالمی عدالت انصاف دستک دیدی
غزہ صحافیوں کیلئے بھی جدید تاریخ کا سب سے بڑا مقتل بن گیا۔۔۔چھبیس روز میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 34 صحافی زندگی ہار گئےجںکہ اس سال جنوری سے اب تک دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 37 ہے۔۔۔۔۔۔
ادھر بین الاقوامی صحافتی تنظیم” رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز” غزہ میں صحافیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کی شکایت لیکر عالمی عدالت انصاف میں پہنچ گئی ہے…..صحافتی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 50 سے زیادہ میڈیا عمارتوں پر جان بوجھ کر بمباری کی۔۔۔۔۔۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا جبکہ میڈیا کو ٹارگیٹ کرنا جنگی جرم ہے۔۔۔۔۔۔