لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف نو مئی کے آٹھ جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر آج سماعت ہوگی۔
دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس شہباز رضوی کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل دلائل مکمل کر چکے ہیں، اب پراسیکیوشن کی جانب سے مؤقف پیش کیا جائے گا۔
یہ مقدمات 9 مئی کو جناح ہاؤس سمیت مختلف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات سے متعلق ہیں، جن میں عمران خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔