اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی ہاتھ تو لگا کر دکھائے،
گرفتاری ہوئی تو قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی،پی ڈی ایم میں شامل حکمرانوں کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، پی ڈی ایم میں شامل حکمرانوں کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جہاں بھی الیکشن ہوگا پی ڈی ایم میں شامل حکمرانوں کی سیاسی قبر کھدے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی ہاتھ تو لگا کر دکھائے، عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی۔