اسلام آباد (نیوز رپورٹر)قائم مقام صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری 2025 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
قائم مقام صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 13واں اجلاس ہوگا۔