اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری انتہائی قابلِ مذمت ہے، پاکستان میں فسطائیت عروج پر پہنچ چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ، عوام بے یار و مددگار ہیں لیکن امپورٹڈ حکومت کی تمام تر توجہ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر ہے۔ سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یاد رکھو! بہت جلد عوام ان تمام ناانصافیوں کا حساب لیں گے۔