لندن(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم شہبازشریف کو قائد ن لیگ نواز شریف کی واپسی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری مل گئی،
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو پاکستان جاکرقانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی، شہبازشریف واپس آکر قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ شہباز شریف مختلف اضلاع میں جلسوں اور کنونشن سے بھی خطاب کریں گے،دوسری جانب چیف آرگنائزرمریم نوازقائد ن لیگ کے استقبال کی تیاریوں کی نگرانی کرینگی اور اس مقصد کےلیے مریم نواز پارٹی کے عہدیداروں ،ونگز اور تنظیمیوں کو متحرک کرینگی۔