• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
چیئرمین سینیٹ

سی پیک کی تکمیل سے پورا خطہ ترقی کرے گا، چیئرمین سینیٹ

News Editor by News Editor
اپریل 12, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خطے میں امن کے قیام کیلئے چین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عر ب اورایران کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے میں چین نے بہت کلیدی کردار ادا کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے،

”اسٹریٹجک تعاون شراکت داری“ پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی،دونوں ممالک ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے اورہر پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے،

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو چینی سفارتخانے کے تین رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا، چینی سفارتخانے کے وفد نے گزشتہ روزچیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پینگ چن زوئے، پولیٹیکل کونسلر باوڑونگ اور تھرڈ سیکریٹری مس ڈونگ وِنلی شامل ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر صدر شی جن پنگ، چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔چیئرمین سینیٹ نے خطے میں امن کے قیام کیلئے چین کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عر ب اورایران کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے میں چین نے بہت کلیدی کردار ادا کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ”اسٹریٹجک تعاون شراکت داری“ پاک – چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔

دونوں ممالک ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے اورہر پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان،”پاک -چین اقتصادی راہداری“ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے،چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری نے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے ہیں،سی پیک کی تکمیل سے پورا خطہ ترقی کرے گا اورپاک چین اقتصادی راہدای کے مخالف عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔حکومت پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے،پاکستان چین کا قریبی دوست ہے۔چینی ناظم الامور نے کہا کہ چین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، چین کے تجربات پاکستان کی سماجی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ترقیچیئرمین سینیٹخطہسی پیک
Previous Post

رمضان نزول قرآن اور انسانیت کی خدمت کا مہینہ ہے ، مولانا فضل الرحمن

Next Post

تنویر الیاس کے بعد شہباز شریف کی نااہلی کا نمبر ہے،پرویز الہی

News Editor

News Editor

Next Post
پرویز الہی

تنویر الیاس کے بعد شہباز شریف کی نااہلی کا نمبر ہے،پرویز الہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading