سوات کے علاقے بلوگرام میں واقع گرلز اسکول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو کم سن طالبات اسکول کے احاطے میں موجود 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گئیں۔
ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کو زخمی حالت میں کنویں سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
زخمی طالبات کی شناخت 12 سالہ مرجان اور 7 سالہ جویریہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بچیوں کو سیدو سینٹرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس نے اسکول کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔