ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے انڈیا کی ریاست آسام میں شدید سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے مبینہ طور پر کئی مراحل پر مشتمل امدادی مہم شروع کر دی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنی فلاحی تنظیم بینگ ہیومن کے ذریعے آسام کے سلمان خان فین کلب سے رابطہ کیا اور متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لیے مرحلہ وار منصوبہ تیار کیا۔امدادی مہم کے پہلے مرحلے میں بینگ ہیومن نے ایس کے ایف سی آسام کے ساتھ مل کر سیواساگر میں متاثرہ افراد میں تیار کھانے کے پیکٹس تقسیم کرنے کا آغاز کیا ہے۔ یہ سامان گوہاٹی سے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔
کھانے کے علاوہ امدادی مہم کے تحت خواتین کے لیے سینیٹری پیڈز، مچھروں سے بچا کے لیے کوائلز، پینے کا صاف پانی اور پانی صاف کرنے والی گولیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔