واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو جدید جنگی اسلحہ فراہم کرنے کے 3.5 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق معاہدے میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں جو ایروزونا میں قائم معروف دفاعی کمپنی ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔
امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے نہ صرف قومی سلامتی کے اہداف پورے ہوں گے بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں استحکام اور شراکت دار ممالک کی سیکیورٹی کو بھی تقویت ملے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے سعودی عرب کو گائیڈڈ ہتھیاروں کا نظام بھی فراہم کیا تھا، اور صدر ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں پہلا غیر ملکی دورہ اسی ماہ سعودی عرب کا کریں گے۔