ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا کی ویڈیو کے بعد اب بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی رشمیکا منڈانا کی ایک نامناسب جعلی ویڈیو نے پوری بھارتی فلم انڈسٹری کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا .
اور اب کترینہ کیف کی ایک جعلی تصویر سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم ٹائیگر 3 کے ایک منظر سے کترینہ کیف کی تصویر کو جعلی تصویر میں تبدیل کیا گیا ہے۔