راولپنڈی (ایجوکیشن )راولپنڈی میں سرکاری ملازمین کا تنخواہیں نہ بڑھانے پر تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا،
میٹرو پولیٹن کارپوریشن، واسا ، آر ڈی اے ، پی ایچ اے کے کے علاوہ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی مظاہرے میں شریک ہوئے۔ ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایااورمطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔
سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا کہ اْن کی تنخواہوں میں پینتیس فیصد جبکہ پنشن میں ساڑھے سترہ فیصد اضافہ کیا جائے۔ جب تک اْن کیمطالبات منظور نہیں ہوتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے.