نیویارک (آئی این پی ) ) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، مسائل کا حل اجتماعی نوعیت کی کاوشوں میں مضمر ہے ، معاشی بہتری ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے،
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ سے اہم رہے ہیں ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی تعلقات میں اہم رہا ہے، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اہم کردار ہے ، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرہا ہے ، پاکستان کے چین کیساتھ تاریخی تعلقات ہے ، پاکستان قابل تجدید توانائی اور جنگلات میں اضافے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا قیام امن میں لایا گیا ہے ۔
بدھ کے روز نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ فورم نے ایشیا اور یورپ کے درمیان بہتر تعلق کیلئے اہم کردار ادا کیا ، دنیا کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے مسائل کا حل اجتماعی نوعیت کی کاوشوں میں مضمر ہے دنیا میں بیشتر ممالک مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ سے اہم رہے ہیں ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی تعلقات میں اہم رہا ہے ،تجارت ، سرمایہ کاری ، زراعت ، صحت ، تعلیم اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ،
نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اہم کردار ہے ، معاشی تعلقات ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے پاکستان علاقائی روابط کو فروغ دینے کا ہمیشہ حامی رہا ہے ، افغانستان میں پائیدا ر امن کے خواہاں ہے ، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام آئے گا، گزشتہ چار دہائیوں سے چالیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں ہم ہر قسم کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔
افغانستان کی سرزمین دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئےس استعمال نہیں ہونا چاہیے ہم دہشتگردی کے کارروائیوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرہا ہے ، پاکستان کے چین کیساتھ تاریخی تعلقات ہے چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے سی پیک ، بیلٹ اینڈ روڈ اینیشی ایٹوکا فلیگ شپ منصوبہ ہے چین اور امریکہ سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں نگران وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم روس یوکرین تنازع کا پرا من حل چاہتے ہیں ۔
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلجز کے سامنا ہے پاکستان قابل تجدید توانائی اور جنگلات میں اضافے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا قیام امن میں لایا گیا ہے ،سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کررہے ہیں ۔