دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن کے دوران 43 افراد کی گرفتاری کے بعد ہیکرز گینگ کو ختم کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی پولیس نے ہیکرز اور آن لائن فراڈ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 43 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق 20 افراد کی شناخت اور وارنٹ جاری کیے گئے جبکہ ہیکرز 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا فراڈ کر چکے تھے تاہم گرفتار افراد کے قبضے سے رقم بھی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کمپنیوں اور بینکوں کی خط و کتابت ہیک کر کے فراڈ کرتے تھے۔دبئی پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے لگژری گاڑیاں اور مہنگے فن پارے بھی برآمد ہوئے۔