لاہور( شوبز ڈیسک)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد اور آغا شیراز سعید اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔حمیرا ارشد اسلا م آباد میں اپنے ویڈیو گانے کی شوٹنگ کریں گی جس میں دونوں ماڈلنگ کریں گے ۔
حمیرا ارشد نے بتایا کہ میں طویل عرصے کے بعد اپنا ویڈیو گانا بنا رہی ہوں جو میرے دیکھنے والوں کو پسند آئے گی ۔انہوں نے بتایا کہ میں حال ہی میں امریکہ سے آئی ہوں اور واپس آ کر دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کیا ہے ۔میرا یہ ویڈیا گانا کافی دیر سے زیر التواء تھا جسے وقت ملنے پر اب مکمل کیا جارہا ہے ۔
٭