لاہور(نمائندہ خصوصی)کیمپ جیل سے رہا ہونے والے ملزمان کو قرنطینہ میں رکھنے کا مشورہ ،،،،،جیل حکام نے لاہور پولیس کے سربراہ کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رہائی پانے والے قیدیوں کی سکریننگ بھی کی جائے۔
جیل حکام کی جانب سے ایک روز قبل رہائی پانے والے قیدیوں کی سکریننگ کےلیےلاہور پولیس کو مراسلہ لکھ دیا ہے،،،قلم قلب نے جیل حکام کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو لکھے گئے مراسلے کی کاپی حاصل کرلی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جیل سے رہا ہونے والوں کےٹیسٹ کرائے جانے تھے اور چودہ دن قرنطینہ رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔جیل حکام کی جانب سےتیس مارچ کو رہائی پانے والے پینتس قیدیوں کی لسٹ بھی مراسلے کے ہمراہ بھیجی گئی ہے۔
کیمپ جیل سے چند روز قبل منشیات کے مقدمے میں قید ملزم کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی کورونا میں مبتلا قیدی اٹلی سے لاہور آیا تھا جسکو فوری طورپر علاج کےلیے میو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ کیمپ جیل سپرنٹینڈنٹ اسد وڑائچ کے مطابق جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں کے بارے میں لاہور پولیس کو آگاہ کیا جاتا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر جیل سے رہا ہونے والوں کی لسٹ بھی پولیس حکام کو بھجوائی جاتی ہےپولیس حکام کو رہائی پانے والے قیدیوں کوگھروں میں رہنے کےلیے کہا جاتا ہے۔