• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عظمی بخاری

عظمی بخاری

تمام صوبوں کے عوام مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں، عظمی بخاری

70 فیصد لوگ وزیراعلی کی کارکردگی سے متاثر ہیں،سندھ کے پی کے لوگ خواہش کا اظہار کررہے ہیں ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلی ہوتی

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 20, 2025
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کے عوام وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں، سندھ کے پی کے لوگ خواہش کا اظہار کررہے ہیں ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلی ہوتی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سروے رپورٹ میں 70 فیصد لوگ وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں، وزیراعلی مریم نواز کسانوں کو سہولیات دے رہی ہیں، اس وقت 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دیئے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی کے کسان کارڈ پر اب تک 54 ارب روپے کی خریداری ہو گئی ہے، پنجاب حکومت اب تک 10 ہزار گرین ٹریکٹرز دے چکی ہے، وزیراعلی مریم نواز اب تک 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دے چکی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز تمام بڑی بیماریوں کی ادویات مریضوں کے گھروں تک پہنچاتی ہیں، ڈائیلسز پروگرام کے تحت 10 لاکھ تک کا کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے، وزیراعلی مریم نواز 10ماہ میں ایئرایمبولینس سروس لائیں۔ سیاسی بونے اور یتیم ان کی کارکردگی پر بات کررہے ہیں۔ جرنلسٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی فیز ٹو کےلیے روڑا کو برباد کیا اس میں بندر بانٹ ہوئی۔ جرنلسٹ ہاﺅ سنگ سوسائٹی ٹو کےلئے پیسے مریم نواز صحافیوں سے نہیں لے رہی۔ لاہور پریس کلب کو 2 کروڑ بزدار دور میں دئیے گئے تو ہم نے 200 فیصد گرانٹ دیں۔ بزدار دور میں 2 کسانوں کو ٹھوکر نیاز بیگ پر گولیاں مار دی گئیں انہیں کسان کارڈ نہیں دیا یہ تو نوازشریف نے شروع کیا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ صحت کارڈ 2015نوازشریف کا منصوبہ تھا جس پر پی ٹی آئی نے رنگ روغن کیا گیا۔ 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دے دئیے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے کسان سے 500 روپے تو لئے لیکن پیسے خزانہ سے اپنی جیبوں میں ڈالے۔ جدید ترین ٹریکٹر اور سپر سیڈر کسانوں کو دئیے۔اسموگ ٹاور اور ائیر مانیٹر دو الگ چیزیں ہوتی ہیں۔ ان کو اردو ترجمہ بھجوا دیتےہیں۔ پورے پنجاب میں اسموگ ٹاور نہیں لگائے بلکہ ائیر مانیٹر لگائے ہیں۔ اس وقت پنجاب میں 100 ائیر مانیٹر لگ چکے ہیں۔کسانوں سے خیرات کے نام پر 500 روپے بزدار نے ہتھیائے۔ ورلڈ بینک پروگرام کے تحت 300 روپے کسانوں کو دینے کےلئے کسان کارڈ بنوائے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی لائیوسٹاک کارڈ کی سہولت لائیں، جو مویشی یہاں پالے جائیں گے ان کو باہر بھیج کر زرمبادلہ کمایا جائے گا، وزیراعلی مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام جیسا فلیگ شپ منصوبہ شروع کیا، اس منصوبے میں ہزاروں گھر بن چکے ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج وزیراعلی مریم نواز کے سارے منصوبوں سے بزدار کو جوڑا جا رہا ہے، عثمان بزدار اتنے قابل ہوتے تو اپنا تعارف خود ہی کرا لیتے، روڈا کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت نے تباہ وبرباد کیا، روڈا منصوبے پر تمام صحافیوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں کینسر کے مریضوں تک کی ادویات بند کر دی گئی تھیں، انہوں نے یہ بھی جھوٹ بولا کہ ایئرایمبولینس لانی ہے، یہ کہتے تھے الیکٹرک بسیں لائیں گے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کچھ سیاسی بونوں اور سیاسی یتیموں کو سمجھ نہیں آتی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو نمبر بنانے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے، یہ اپنے لوگوں کا خود سامنا نہیں کر سکتے، موصوف نے جھوٹ پر سارا وائٹ پیپر چھاپ دیا، اپوزیشن لیڈر کو مفید مشورہ ہے جس نے آپ کو یہ چیزیں بھیجیں اس کو بلاک کر دیں۔ احمد خان بھچر کو مفت مشورہ ہے کہ جس نے وائٹ پیپرکی معلومات بھیجیں وہ آپ دوست نہیں ہے اسے بلاک کردیں۔ اپوزیشن لیڈر عینک کا نمبر تبدیل کروائیں۔ 11 ہزار گھر اور نوازشریف کینسر اسپتال نظر نہیں آرہا چار منزلیں تو بن چکی ہیں۔ وہاں سپروائزر کی نوکری دی جا سکتی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کل افطار ڈنر میں سلمان اکبر راجا اور اپوزیشن لیڈر گاڑی میں بیٹھ کر نکلے تو افطار کے بل پر جھگڑا ہوا کہ بل کس نے دینا ہے۔ احمد خان بھچر کا بات کرنے کےلیے مائیک کام نہیں کررہا تھا تو پھر افطار پر ہی فوکس کیا۔ وزیر اعلی مریم نواز کی بہترین کارکردگی سب گواہی دے رہے ہیں۔ سندھ اور کے پی کے لوگ خواہش کا اظہار کررہے ہیں ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلی ہوتی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سندھعظمیٰ بخاریعوامکارکردگیگواہیمریم نوازوزیر اطلاعات پنجابوزیراعلی
Previous Post

نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دےدیا

Next Post

حکومت کا فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
فارمیسی

حکومت کا فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading