• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
مودی

بھارت،منی پور کی صورتحال غیرمعمولی ہے: آسام رائفلزکا اعتراف

News Editor by News Editor
ستمبر 5, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

نئی دہلی(انٹرنیشنل نیوز)اگرچہ مودی حکومت منی پور کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اس کے باوجود آسام رائفلز کا تازہ بیان جو براہ راست بھارتی فوج کے ماتحت کام کرتی ہے،

حساس سرحدی ریاست میں جاری غیر مستحکم صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسام رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل پی سی نائر نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ منی پور کی صورتحال غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تاریخ میں کبھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ یہ ہمارے لیے نیا ہے اورمنی پور کے لیے بھی نیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل نائر نے کہاکہ ایسا ہی کچھ 90کی دہائی کے اوائل میں ہوا جب ناگا اور کوکی آپس میں لڑے پڑے تھے اور پھر 90کی دہائی کے آخر میں کوکی گروپوں میں بھی اسی طرح کی لڑائی ہوئی ۔

منی پور میں تشدد سے اب تک کم از کم 160 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 2,000دیہاتوں اور 360سے زیادہ گرجا گھروں کو نذرآتش کرنے کی اطلاعات ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل نائر نے متعدد چیلنجوں کے بارے میں بات کی جن کا بھارتی فورسز کو سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی معاشرے میں ہتھیار عام ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان ہتھیاروں کو واپس لینا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں پولیس کے اسلحہ خانے سے لوٹے گئے ہتھیاروں کی تعداد 3000سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

3 جون کوبھارتی اخبارانڈین ایکسپریس نے خبر دی کہ پولیس اور ریاستی اسلحہ خانے سے تقریبا 4000ہتھیار لوٹ لیے گئے ہیں۔ اخبار نے کہا کہ اس وقت تک صرف 650ہتھیار برآمد ہوئے تھے۔ اے کے رائفلوں، انساس رائفلوں اور بموں سمیت جس طرح کے ہتھیار لوٹے گئے ہیں وہ ایک سنگین تشویش کا باعث ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے طویل اور غیر معمولی دوروں اور قیام کے باوجود تشدد قابو میں نہیں آ رہا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ ریاست کے چیف سیکرٹری کو طلب کرنے پر ریمارکس دیئے تھے کہ منی پور میں کوئی امن و امان باقی نہیں رہا۔دریں اثناء گزشتہ تین دنوں کے دوران بشنو پور اور چورا چند پور اضلاع میں تازہ تشدد میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارتی فورسز اور ریاستی پولیس کے درمیان بہت کم تعاون پایاگیا ہے۔ آسام رائفلز ریاستی پولیس کے ساتھ تنازعات میں گری ہوئی ہے۔

منی پور پولیس نے گزشتہ ماہ کوکی عسکریت پسندوں کو بھگانے پرآسام رائفلزکے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس سے قبل آسام رائفلز اور بشنو پور پولیس کے درمیان جھگڑے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔آسام رائفلز انتظامی طور پر مرکزی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے لیکن آپریشنل طور پر فوج کے نیچے کام کرتی ہے۔ اس کی کمانڈ آرمی افسران کرتے ہیں اوراس کے 80 فیصدافسران فوج سے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آرمی افسرانسیکرٹریمنی پور
Previous Post

اسرائیل کا تشدد میں ملوث ایک ہزار ایریٹیرین شہریوں کو ملک بدر کرنے پر غور

Next Post

روس کے ساتھ جنگ کے دوران یوکرین کے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

News Editor

News Editor

Next Post
زیلنسکی

روس کے ساتھ جنگ کے دوران یوکرین کے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading