لاہور(نمائندہ خصوصی)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے ک بٹگرام چیئر لفٹ آپریشن کی کامیابی پر اللہ تعالی کاشکر ادا کرتے ہیں۔
پاک فوج کے کمانڈوز اور ریسکیو ٹیم نے انتہائی کٹھن اور مشکل ترین آپریشن کو کامیابی سے مکمل کر کے قیمتی جانیں بچائیں۔کامیاب ریسکیو آپریشن پر اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہیں۔میں پنجاب حکومت اور عوام کی جانب سے ایس ایس جی کے بہادر او رپیشہ وارانہ کمانڈوز اورریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ بحفاظت ریسکیو کئے گئے بچوں اور اساتذہ کے اہل خانہ کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔
اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے تمام افراد بحفاظت ریسکیو کرلئے گئے۔ بٹگرام چیئر لفٹ آپریشن کے دوران پوری قوم دعا گو رہی،مشکل وقت تھا لیکن اللہ تعالی نے آسانی پیدا کی۔پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا بھرپور ساتھ دیا ہے،آپ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا اور 8 انسانی جانوں کو بچا کر آپ نے نا قابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ آپ قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو آپ پر فخر ہے۔