لاہور( نمائندہ خصوصی)تبدیل ہوتے سیاسی حالات میںمسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختوانخواہ اسمبلیوں کی تحلیل سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر مریم نواز نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی واپسی کی تاریخ کا اعلان آئندہ دو روز میں کیا جائے گا اور ان کی وطن واپسی رواں ماہی میں ہی متوقع ہے