ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف بالی ووڈ ادکارہ نے تاپسی پنو نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں موجود کیمپس اور تعصب کے بارے میں سب جانتے ہیں۔
گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ بالی ووڈ میں پرفارم کرنے اور2016کی فلم پنک سے شہرت حاصل کرنے والی تاپسی نے کہاکہ وہ کسی کے خلاف کوئی بغض و عناد نہیں رکھتیں،ہر کسی کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ اپنی مرضی کے لوگوں کے ساتھ کام یا پھر ان کی فلم کرے۔تاپسی نے کہاکہ کیریئر کے بارے میں سوچنے والوں کو میں کوئی الزام نہیں دے سکتی،وہ جانتی ہیں کہ انڈسٹری میں ہر چیز درست نہیں ہوسکتی اور ایسا میرے آنے سے پہلے سے ہے تو یہاں شکایت والی کوئی بات نہیں ہے۔
تاپسی کے مطابق انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ یہاں سب ٹھیک ہے، ہاں یہ میں ہمیشہ سے جانتی ہوں کہ تعصب موجود ہے تو پھر اس کے لیے پریشان کیوں ہوں۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں رول آف گیم غیر منصفانہ ہے اب اگر اس کے باوجود بھی آپ یہ فیصلہ کریں کہ آپ کو اسی انڈسٹری کا حصہ بننا ہے تو پھر یہ آپ کی مرضی ہے اس پر شکایت کرنا بیکار ہے۔
٭