وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ٹیرف اقدامات کا جواب سختی سے نہیں، بلکہ مذاکرات کے ذریعے دیا جائے گا۔
کراچی چیمبر آف کامرس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت کی توجہ توانائی نرخ، مارک اپ اور کارپوریٹ ٹیکس کم کرنے پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے انداز سے بخوبی واقف ہوں، وہ میز پر مضبوط پوزیشن سے آنا چاہتے ہیں، ہمیں بھی ایسا ہی کرنا ہوگا۔
ہارون اختر نے مزید کہا کہ ماضی کی پالیسیوں کے اثرات اب بھی موجود ہیں لیکن صنعت کاروں کو فیکٹریاں بند نہیں کرنی چاہئیں، مہنگائی اور بجلی کے نرخوں میں کمی لائی گئی ہے، صنعتی پالیسی بہتر بنائی جائے گی۔